حیدرآباد۔11۔دسمبر (اعتماد نیوز)سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے آج کہا کہ کل سے اسمبلی اجلاس کے پیش نظر ریاستی اسمبلی کے دو کیلو میٹر احاطہ تک ریلیوں اور
جلسوں پر امتناع عائد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں کسی بھی قسم کے رکاوٹ کو پیدا نہ ہونے اور پوری کامیابی کے ساتھ اسمبلی اجلاس کے اختتام کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔